تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان معافی مانگنے جج زیباچوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ جج زیباچوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے۔

عمران خان نے سوال کیا جج صاحبہ کہاں ہے؟ تو عدالتی عملے نے جواب میں کہا کہ جج صاحبہ چھٹی پر ہیں۔

چھٹی کا سن کر عمران خان نے ریڈر سے مکالمے میں کہا کہ ریڈر آپ گواہ رہنا، جوڈیشل مجسٹریٹ زیباچوہدری سے معافی مانگنے آیا تھا، آپ نے جج صاحبہ زیباچوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری کسی بات سے زیبا چوہدری کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں،آپ گواہ رہنا کہ آپ کی عدالت میں معذرت کی ہے۔

عدالتی عملے نے عمران خان کو کہا کہ آپ کا پیغام جج صاحبہ تک پہنچا دیں گے۔

جج زیبا چوہدری کی رخصت کے باعث عمران خان واپس روانہ ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button