Uncategorized

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر زہریلی مکھیوں کا حملہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری  پرویز الٰہی پر  گجرات میں زہریلی مکھیوں نے حملہ کردیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر  گجرات میں زہریلی مکھیوں نے  اس وقت حملہ کیا جب وہ ظہور الٰہی شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کا سیکورٹی عملہ زہریلی مکھیوں سے چودھری  پرویز الٰہی کو بچاتا رہا ، سیکیورٹی عملہ ناکام ہوا تو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھاگ کر زہریلی مکھیوں سے جان چھڑوائی

مکھیوں کے ڈر سے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی کا عملہ جلدی گاڑی کے دروازے کھولنے کی آوازیں لگاتا رہا ،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی زہریلی مکھیوں کے ڈر سے گاڑی میں سوار ہو کر ظہور پیلس سے روانہ ہوگئے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button