تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں جونیئر سکواش چیمپئن جیت لی

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں ہونے والی جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پلاٹینیم فرینک میلٹ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تھا۔ چیمپئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں سری لنکن نژاد امریکن کھلاڑی رشی سری واستوا کو شکست دی۔حذیفہ ابراہیم کی کامیابی کا سکور گیارہ آٹھ، گیارہ نو اور بارہ دس رہا۔

اس سے قبل حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں امریکن اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

یہ 2022 میں حذیفہ ابراہیم کا تیسرا اور مجموعی طور پر 30 واں انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button