تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سے سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، ملاقات کے وقت سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔

رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابئیسٹ ہیں، وہ 1993 میں سسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔

فواد چوہدری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں، فواد چوہدری نے 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button