
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ کا حصہ، یانگو پاکستان نے پاکستان کی سب سے بڑی اثاثہ جاتی انتظامی کمپنی المیزان انویسٹمنٹ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد یانگو پلیٹ فارم سے وابستہ پارٹنر ڈرائیوروں میں مالی خواندگی کو فروغ دینا، طویل مدتی بچت کی حوصلہ افزائی کرنا اور سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے، تاکہ وہ اپنے مالی مستقبل کو بہتر اور محفوظ بنا سکیں۔
اس تعاون کے زریعے یانگو اپنے پارٹنر ڈرائیوروں اور کوریئرز کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے حل تک آسان رسائی فراہم کرے گا، جس کے ذریعے وہ اپنی کمائی کو منظم، محفوظ اور باخبر انداز میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں اور کوریئرز کو زندگی کے اہم مالی اہداف کے لیے مؤثر منصوبہ بندی میں معاونت فراہم کرنا ہے، چاہے وہ گھر کی خریداری ہو، تعلیم کے اخراجات، خاندانی سنگ میلوں کی تکمیل، نیا کاروبار شروع کرنا، یا دیگر ذاتی خواہشات ہوں۔ یہ پروگرام انہیں سمجھداری سے سرمایہ کاری کرنے اور وقت کے ساتھ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس اقدام کی معاونت ایپ کے اندر کمیونیکیشن، آن گراؤنڈ مالی خواندگی سیشنز اور ماہانہ انگیجمنٹ پروگرامز کے ذریعے کی جائے گی، جن کے دوران المیزان کے ماہر مشیر ڈرائیوروں اور کوریئرز سے براہِ راست رابطہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، شرکاء کو المیزان کے پیشہ ورانہ سرمایہ کاری مشیروں تک رسائی حاصل ہوگی، جو ان کے انفرادی مالی اہداف اور خطرے کی برداشت (Risk Appetite) کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی نوعیت کے سرمایہ کاری پورٹ فولیوز تشکیل دینے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
شراکت داری کے تحت، یانگو ایپ استعمال کرنے والے پارٹنر ڈرائیورز اور کوریئرز کارپوریٹ پلان کے حصے کے طور پر بغیر کسی پیچیدگی کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے انہیں سرمایہ کاری کے عمل میں آسان اور ہموار رسائی حاصل ہوگی۔
اس اقدام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، یانگو پاکستان کی کنٹری ہیڈ میرال شریف نے کہا کہ ہمارے لیے اپنے پارٹنر ڈرائیورز اور کوریئرز کی مالی بہبود کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے۔ یہ شراکت داری انہیں روزمرہ کی کمائی سے آگے بڑھ کر طویل المدتی منصوبہ بندی، مؤثر بچت اور اعتماد کے ساتھ اپنے ذاتی مالی اہداف کے حصول کے قابل بناتی ہے۔ باخبر اور درست مالی فیصلے کرنے کے لیے علم اور بروقت رہنمائی ناگزیر ہے۔
اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، یانگو پاکستان میں کنٹری ہیڈ میرال شریف نے کہا، "ہمارے لیے پارٹنر ڈرائیورز اور کوریئرز کی مالی بہبود کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔ یہ شراکت داری انہیں طویل المدتی سوچنے، بچت کرنے اور اعتماد کے ساتھ اپنے ذاتی اہداف کی جانب کام کرنے کے قابل بنا کر روزانہ کی کمائی سے بالاتر ہے۔ باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے علم، اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔
المیزان انویسٹمنٹ کے چیف سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن آفیسر مسٹر طلحہ انور نے کہا کہ مالی منصوبہ بندی ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی ہونی چاہیے، چاہے اس کا پیشہ کچھ بھی ہو۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم یانگو کمیونٹی کو ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے اصولوں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں اور انہیں شریعت کے مطابق ایک محفوظ اور مستحکم مالی مستقبل کی تعمیر کے لیے درکار علم اور رہنمائی فراہم کریں گے۔
یہ اقدام یانگو کے اس وسیع وژن کا حصہ ہے جس کے تحت وہ اپنے ڈرائیوروں اور کوریئرز کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے، تاکہ انہیں نہ صرف پلیٹ فارم پر اپنے کام کے طریقۂ کار پر مکمل اختیار حاصل ہو بلکہ وہ طویل المدتی بنیادوں پر اپنے مالی معاملات کو مؤثر اور بااعتماد انداز میں منظم کر سکیں








