تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ورکنگ وومن ڈےپر خصوصی تقریب کا انعقاد

لاہورٟ نیوز رپورٹرٞدفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کےزیر اہتمام "ورکنگ وومن کے حقوق” کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد کام کرنے والی خواتین کے حقوق، ان کو درپیش مسائل ، بہتر و محفوظ ماحول مہیا کرنے کو یقینی بنانے پر روشنی ڈالنا تھا تقریب میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب شریف اللہ ،جوائنٹ الیکشن کمشنرز پنجا ب، مرد افسران کے ساتھ ساتھ دفتر ہذا کی خواتین افسران اور دیگر خواتین اسٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے خطاب میں قومی سطح پر اور الیکشن کمیشن کی ادارہ جاتی سطح پر بھی خواتین کے مثبت کردار کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور قابلیت میں کسی صورت کم نہیں بلکہ تمام فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نہ صرف گھریلو بلکہ پیشہ ورانہ محاظ پربھی بخوبی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے خواتین کو ساز گار ماحول مہیا کرنے کیلئے ڈے کیئر ، کامن روم ،الگ مسجد اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور مستقبل میں بھی الیکشن کمیشن خواتین کو بہتر ماحول مہیا کرنے کیلئے کوشاں رہے گاکیونکہ خواتین کیلئے محفوظ، باعزت اور سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی ہر ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button