
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کا استقبال پی سی بی چیف اپریٹنگ افیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر پی سی بی حکام نے کیا۔
دبئی میں فائنل میں بھارت انڈر 19 کو شکست دینے کے بعد وطن واپسی۔
شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اتوار کو دبئی میں فائنل جیتا۔
اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔







