تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے پاک امریکا تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال رہا۔

واشنگٹن ٹائمز میں ریٹائرڈ امریکی بریگیڈیر جنرل مارک کمٹ نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ رواں سال واشنگٹن کا ’انڈیا فرسٹ‘ دور ختم اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی پاک بھارت جنگ بنی۔

واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق ابتدا میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی سوچ تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

تاہم بھارت کے سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں ملٹری پرفارمنس اور سفارتی سختی نے بھارت کو ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔

جواب دیں

Back to top button