تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

رحمٰن ڈکیٹ کا گھر : یہاں اب کون ، کون رہتا ہے؟

کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں آنکھیں کھولنے والے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار کی پہنچ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک ہی نہیں بلکہ ملک کے صدر تک بھی رہی۔

شہر کی سب سے بڑی کچی آبادی سمجھے جانے والے علاقے لیاری میں موجود ان کا گھر آج بھی ان کے والد سردار حاجی داد محمد بلوچ کے نام ہے۔ لیاری کا ڈان کہلائے جانے کے باوجود کسی قسم کی کوئی جائیداد رحمٰن ڈکیت ک

یہ گھر لیاری میں اس وقت سے قائم ہے جب یہاں کچے مکان اور جھونپڑیاں ہوا کرتی تھی اس وقت بھی یہ پختہ یا پکا گھر کہلایا جاتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ رحمٰن ڈکیٹ کا کراچی میں آخری وقت اسی گھر میں گزرا اور مختلف آپریشنز کے دوران یہاں پولیس اور رینجرز کی چھاپے مار کارروائیاں بھی ہوئیں۔ رحمٰن ڈکیٹ تو نہ رہا لیکن ان کا گھر آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ وہیں قائم ہے۔

رحمٰن ڈکیٹ کی 3 بیویاں اور 16 بچے ہیں، جن میں 9 بیٹے اور 7 بیٹیاں ہیں، جو اب بھی اسی گھر میں اور اس کے آس پاس رہائش پذیر ہیں۔

جواب دیں

Back to top button