تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہماری فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کیخلاف حملہ کرسکتی ہے، اسرائیل

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اُن کی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف حملہ کرسکتی ہے۔

آرمی چیف ایال زمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ شروع ہوئی لیکن بعد میں یمن اور ایران سمیت دیگر بھی اس میں شامل ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی وہ حملہ کریں گے اور اسرائیل دشمن کے خلاف کارروائی سے کبھی نہیں ہچکچائے گا۔

انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ اس نے اسرائیل کے خلاف کچھ لوگوں کو مالی اور عسکری مدد فراہم کی اور اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبوں کے پیچھے کھڑا رہا۔

جواب دیں

Back to top button