تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

سڈنی بیچ حملہ: تحقیقات نے نئے حقائق سامنے رکھ دیے ، جانیئے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈئی بیچ پر حملہ کرنے والے بھارتی نژاد شہری ساجد اکرم اور ان کے بیٹے نوید اکرم نے آسٹریلیا میں ہی حملےکی ٹیکٹیکل ٹریننگ لی۔

آسٹریلیا میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے، آسٹریلوی پولیس نے دونوں حملہ آوروں سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں جس میں یہ بتایا گیا کہ حملہ آوروں ساجد اکرم اور نوید اکرم نے آسٹریلیا میں ہی تکنیکی ٹریننگ حاصل کی اور حملے سے ایک دن قبل حملہ آوروں نے بونڈی بیچ کا وزٹ بھی کیا۔

دستاویزات کے مطابق ایک حملہ آورکے فون سے ملی ویڈیو میں دونوں ملزمان داعش کے جھنڈے کے سامنے بیٹھے نظر آئے، اکتوبر میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دونوں ملزمان نے یہودیوں کے خلاف جذبات کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی بیچ حملے کے زخمی ملزم نوید اکرم کو آج اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button