
قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا اللہ نے اسلامی ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطاکیا، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق اور مماثلت ہے۔
ان کا کہنا تھا ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے مہینے میں ہوا، دونوں ریاستوں میں مماثلت کی وجہ یہ ہےکہ رب کائنات نے انہیں خادم الحرمین بنانا تھا اور ہمیں محافظ الحرمین۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا آپریشن بنیان المرصوص میں اللّٰہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگردی کے ذریعے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی ہیں، افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا







