
افغان دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو گارڈز نے گولی مار دی جس پر بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان سے متعلق تفصیلات واضح نہیں ہو سکی ہیں، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی افغان صوبے ہرات کی جامعہ مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں مولوی مجیب انصار سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
A suicide bomber detonated explosives near the entrance of the #RussianEmbassy in #Kabul. Police confirmed the attacker was shot dead by armed guards as he approached the gate. "There is no information about casualties yet": Police.#Afghanistan #kabulattack #blast pic.twitter.com/K2LxHGGr0T
— Ajeet Kumar (@Ajeet1994) September 5, 2022