تازہ ترینخبریںسیلاب

منچھرجھیل میں دو جگہ سے کٹ لگانے کا فیصلہ

سیلابی ریلوں کے باعث منچھرجھیل میں پانی کا لیول انتہائی سطح پر جا پہنچا، حکام نے جھیل کو کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں منچھرجھیل میں پانی کا لیول آر ایل 123سےتجاوز کرگیا ہے

میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا ہنگامی فضائی دورہ کیا اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ منچھرجھیل کو دو جگہ سے کٹ لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منچھرجھیل کو ایک کٹ دادو اور دوسرا سیہون کی طرف لگانے پرغور کیا جارہا ہے، جھیل کو کٹ لگانے کی خبروں پر منچھرجھیل کےاطراف آبادیوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

ادھر ڈی سی جامشورو منظرعام سےغائب ہوگئے ، وارننگ کے باوجود مقامی لوگوں کےانخلا کےانتظامات تاحال نہیں کئے گئے ہیں، خوفناک صورت حال کے بعد سیہون کی سیاسی وسماجی شخصیات بھی خاموش تماشائی بن گئی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کردیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل محکمہ آب پاشی نے بتایا تھا کہ جھیل کا پانی اوورٹاپ ہوا جس کے نتیجے میں یونین کونسل جھانگارا زیرآب آگئی ہے، صورت حال پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button