تازہ ترینخبریںپاکستان

خسرو بختیار نااہلی کیس: سپریم کورٹ میں رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف اپیل منظور

سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کے لیے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ رجسٹرار کے پاس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف اختیارات کے تحت ہی ہوسکتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر اپیل کا حکم نامہ تحریر کیا

حکم نامے کے متن کے مطابق موجودہ کیس میں رجسٹرار نے 63 اے(5) کے تحت دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔قواعد کے مطابق رجسٹرار صرف غیر سنجیدہ درخواست کو ہی ناقابل سماعت قرار دے سکتا ہے.

سپریم کورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں غیر آئینی، غیر قانونی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرلی، درخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button