تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں قیدی اب بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے

پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدی اب اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بینک کے مابین قیدیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا۔آئی  جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم اور پنجاب بینک کے صدرظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق قیدی اپنا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھول سکیں گے، قیدیوں کے لواحقین ایزی پیسہ اور جاز کیش سے بھی رقم بھیج سکیں گے۔اس کے علاوہ قیدی رہائی کے بعد بھی اپنے اکاؤنٹ سے رقم وصول کر سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق کسی قیدی کی دوسری جیل میں منتقلی پر اکاؤنٹ بھی ٹرانسفر ہو جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ آن لائن بینکنگ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button