تازہ ترینتحریکخبریں

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ ، ذرائع

  تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کی صحت سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز گل جمعہ کی صبح تک پمز ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ شہباز گل کی بعض ٹیسٹ رپورٹس رات کو موصول ہوں گی، شہباز گل کے تمام ٹیسٹوں کےنتائج کو مد نظر رکھ کر ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ جلد بیٹھے گا اور رپورٹس کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کے پمز ہسپتال میں مزید رکھنے کی صورت میں کمرے کو سب جیل قرار دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button