تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پولیس سٹیشن میں اقبال جرم کی کوئی اہمیت نہیں، بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی موجودگی میں اقبال جرم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

اسلام ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے، عدالت میں بھی شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 14 ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے، ہسپتال کو بھی تھانہ بنایا لیا گیا ہے اور کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں ہے، عدالت سے شہباز گل کی زندگی اور ذہنی حفاظت کی استدعا کی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ پورے پاکستان کو پتہ ہےکہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، شہباز گل کو سانس کا ایشو ہوا اور وہ رات بھر پمز ہسپتال میں رہے، قانون میں ہے کہ کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button