تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گل کا اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شہباز گل نے مؤقف اختیار  کیا ہے کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے محض حکومت وقت سے وفاداری دکھانے کے لیے پرچہ کاٹا، مقدمہ محض حکومت کے سیاسی ایجنڈے کی تسکین کے لیے درج کیا گیا۔

شہباز گل نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت میرے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار دے اور اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہبازگل نے ٹی وی چینل پر کہے گئے الفاظ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک ایجنڈے کی تکمیل کے لیےکہے، شہباز گل کے بیان اور تقریر کا مقصد فوج میں بغاوت پھیلانا اور سازش کرنا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بیان اور تقریر کا مقصد عوام میں فوج کےخلاف نفرت پھیلانا اورسازش کرنا تھا، شہباز گل نے کوشش کی فوج کے مختلف گروہ بن جائیں، ان کا مقصد فوجی جوانوں کو اپنے افسران کا حکم نہ ماننے کی ترغیب دینا تھا، شہباز گل نے ملک میں انتشار پھیلانے اور فوج کو کمزور اور تقسیم کرنے کیلئے بیان دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے بیان دیا اور ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے مجرمانہ سازش کے مرتکب ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button