تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔کاغذاتِ نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی

ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button