
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔
اس رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ملکوں سے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے حوالے سے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی