تازہ ترینخبریںکاروبار

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی، 356 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا تیسرا مسلسل مثبت دن تھا، تین دنوں میں 100 انڈیکس میں ساڑھے تیرہ سو پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

آج پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام تک 356  پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41 ہزار 425 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 630 پوائنٹس رہی تھی۔

حصص بازار میں آج 27 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 960 ارب روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button