تازہ ترینخبریںسپورٹس

کامن ویلتھ گیمز: سپرنٹر شجر عباس نے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اپنی ہیٹ میں شجر نے گزشتہ سال کے جونیئر ورلڈ چیمپئن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سیمی فائنل ریس کل ہوگی۔

پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس 200 میٹر کی ہیٹ ٹو میں شریک تھے۔ انہوں نے گزشتہ برس کے ورلڈ انڈر 20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ نائیجیریا کے اڈوڈی اونوز ریکی کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شجر نے مقرر فاصلہ 21.12 سیکنڈز میں طے کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مجموعی طور پر وہ ٹائمنگ کے اعتبار سے 58 ایتھلیٹس میں 12 ویں نمبر پر رہے۔ شجر کی 200 میٹر میں پرسنل بیسٹ 20.87 ہے۔

24 کھلاڑیوں کے درمیان تین سیمی فائنل ریسیں جمعے کی رات 11 بجے ہوں گی جس کے بعد 8 کھلاڑی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

شجر عباس نے سیمی فائنل کے لیے قوم سے اپیل ہے کہ ان کیلئے دعا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button