تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کرنے والے کا پتہ چل گیا

سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو قریبی رشتے دار نے قتل کرایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول نے رشتے دار بلال کے زیورات بینک لاکر میں رکھوائے تھے۔ مقتول نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دیے اور رشتے دار کو جعلی زیورات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو چند روز قبل گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل گیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button