تازہ ترینخبریںدنیا

شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ سکینڈل آ گیا

برطانوی شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ سکینڈل سامنے آ گیا۔ پرنس چارلس نے چیرٹی کی مد میں اسامہ بن لادن کی فیملی سے 10 لاکھ پاؤنڈ وصول کیے۔

 پرنس چارلس کے آفس نے فنڈز لینے کی تصدیق کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کو خبردار کیا گیا تھا کہ قومی غم وغصہ سامنے آسکتا ہے مگر انہوں نے نظرانداز کردیا۔ رقم لادن فیملی کے شیخ بکر بن لادن اور ان کے بھائی شیخ شفیق نے چندہ کی تھی۔ بکر اور شفیق کا دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے یا فنڈنگ سے تعلق نہیں۔

کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس نے ڈیل میں ثالثی کی نہ ہی اسے قبول کرنے کا فیصلہ کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کے چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نے کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button