تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹس

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی باکسر الیاس حسین کی کامیابی

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے کامیابی اپنے نام کرلی۔

الیاس حسین نے فیدر ویٹ میں لوسوٹو کے موروکی موکھوٹو کو آؤٹ کلاس کردیا۔

مقابلے کے ریفری نے 2 منٹ 55 سکینڈ میں فائٹ روک دی اور الیاس کو فاتح قرار دیا۔

دوسری جانب سکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے ناصر اقبال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ناصر اقبال کا مقابلہ ہم وطن طیب اسلم سے تھا تاہم وہ مقابلے سے ریٹائر ہوگئے۔

سکواش میں ویمنز سنگلز میں آمنہ فیاض کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آمنہ فیاض کو ملائیشیا کی راشیل آرنلڈ نے شکست دی۔

ملائیشین پلیئر کی جیت کا سکور 3-11، 2-11 اور 5-11 رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button