تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی گلوکار اور سماجی رہنما ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کردی۔

معروف گلوکار ابرار الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ غلافِ کعبہ پر سوئی سے ٹانکے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

اپنے پیغام میں ابرارالحق نے لکھا کہ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللّٰہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی گئی۔

دوسری جانب یکم محرم سے بیرون ممالک کے عمرہ زائرین کی آمد بھی شروع ہوگئی اور عمرہ ویزے کی میعاد پہلی بار 3 ماہ کر دی گئی ہے، عمرے پر آئے زائرین ملک میں کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button