Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

عدالتی کمیشن کی کارروائی کا معاملہ، اٹارنی جنرل آفس کا اظہار افسوس

اٹارنی جنرل آفس نے عدالتی کمیشن کی کارروائی کے معاملے پر جاری تنازعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ و ارکان کو لکھے  گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہئیں۔ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھنا ہوگا ۔ کمیشن کے ارکان مجموعی طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔

خط میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جسٹس سردار طارق سے مکمل اتفاق کیا۔ جسٹس سردار طارق نے پانچ نامزدگیوں کو مسترد کیا تھا۔

قبل ازیں کا ایک بیان اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہائ کورٹ کے ججز ہوں یا سپریم کورٹ کے ججز ہم پر بھاری ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے ججز کے حوالے سے دستاویزات نہیں دیکھ سکا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے 5 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!