تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

ٹی 20 ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، کامران اکمل

کشمیر پریمیئر لیگ کی فرنچائز باغ سٹالینز کے آئیکون پلیئر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جگہ ٹی 20 ٹیم میں کوئی نہیں لے سکتا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی، اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلے باز ٹی 20 کھیلے گا تو بطور سپیشلسٹ بیٹر ہی کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یاری دوستی پر اسکواڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر اسکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے شائقین کرکٹ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر اننگز میں ستر اسی رنز بنانا آسان نہیں کیوں کہ کرکٹ باتوں سے نہیں کھیلی جاتی، اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میں محنت درکار ہوتی ہے۔

باغ سٹالینز کے سٹار پلیئر نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ لوکل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنے آپ کو منوانے کا بہترین موقع ہے، ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر کھلاڑیوں سے تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button