تازہ ترینخبریںخواتینسپورٹس

کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنے والی لڑکی

برطانیہ کی ایڈریانا براؤنلی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔

21 سالہ برطانوی کوہ پیما نے گزشتہ روز دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا، اس سے قبل ایڈریانا براؤنلی نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کر چکی ہیں۔

ایڈریانا کے ٹو سر کرنے والی کم عمر ترین برطانوی ماؤنٹینیئر بھی بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 20 سالہ شہروز کاشف اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز اور ایڈریانا تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما کے ریکارڈ کا تعاقب کر رہے ہیں۔

شہروز کاشف ان دنوں گیشربرم ون اور کےٹو سر کرنے کی مہم پر ہیں جبکہ ایڈریانا براؤنلی بھی کے ٹو کے بعد گیشربرم کا رخ کریں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button