تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانیوالی 20 پروازیں منسوخ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرونِ ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخی کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اندرون، بیرون ملک جانے والی 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، پی آئی اے کی آج صبح  4  بجے مدینہ جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق  پی آئی اے کی صبح 8 بجے کراچی سے فیصل آباد اور لاہور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دوپہر 12 بجے ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد اور کوئٹہ کی پرواز ، پی آئی اےکی ملتان، رحیم یار خان اور ایئرسیال کی اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button