تازہ ترینخبریںسیاسیات

اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن: اعجاز الحق کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے قبل سینئر سیاستدان اعجاز الحق کے بیان نے مسلم لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بن چکے اور انہوں نے حلف بھی اٹھالیا ہے، جس کے باعث اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل عمل میں لایا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیف الملک کھوکھر امیدوار ہیں، دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے، اسپیکر کا انتخاب کل چار بجے خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

انتخاب سے قبل سربراہ مسلم لیگ (ضیا) اعجازالحق کے بیان نے تہلکہ مچادیا ہے، سینئرسیاستدان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے کئی ایم پی ایز اسپیکر الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کرینگے۔

انہوں نے لیگی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرن لیگ کو نہیں پتہ تو میرے پاس ایم پی ایز کی فہرست موجود ہے، اعجازالحق کے تہلکہ خیز بیان پر ابھی تک نون لیگ نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button