تازہ ترینخبریںسیاسیات

وفاقی کابینہ کا عدالت کے ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے عدالت کے ازخود نوٹس اور بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی کابینہ نے عدالت کے ازخود نوٹس اور بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔ اگر وزیر داخلہ پر پنجاب میں داخلے پر پابندی لگی تو گورنر راج بھی آئیگا۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر راج کا نفاذ ممکن ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر کو سمری بھیجنے کے 10 دن بعد گورنر راج نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button