تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر راج کب، کیوں اور کیسے لگایا جاسکتا ہے؟

آئین پاکستان کے تحت صوبے میں گورنر راج کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ یہ کن شقوں کے تحت لگ سکتا ہے؟

آئین کے آرٹیکل 232 کی شق نمبر 1 کے تحت گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، اٹھارہویں ترمیم نے صوبے میں گورنر راج کے صدر مملکت کے اختیارات کو محدود کردیا ہے۔

آئینی طور پر ملکی سلامتی یا کسی صوبے کو جنگ کا خطرہ ہو تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، بیرونی جارحیت یا صوبائی حکومت کے اختیارات سے باہر گڑبڑ ہو تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت ایسی صورتحال میں ایمرجنسی کا اعلان جاری کرسکتا ہے، لیکن اس کے لیے بھی صدر کو متعلقہ صوبائی اسمبلی سے ایک قرار داد کی ضرورت ہوگی۔

صدر مملکت ذاتی اقدام کرتا ہے تو ایمرجنسی کا اعلان 10 دن میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنا ہوگا۔

آرٹیکل 233 ایمرجنسی کے دوران بنیادی حقوق وغیرہ معطل کرنے کا اختیار دیتا ہے، ایمرجنسی کا اعلان نافذ العمل ہو تو صدر حکم کے ذریعے اعلان کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button