محکمہ موسمیات نے بدھ سے مون سون کے ایک اور سلسلے کے تحت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 27 جولائی بروزبدھ سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
مزید بتایا گیا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
رواں ہفتہ کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی
28 جولائی سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمی ۔مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 27 جولائی (بدھ) سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی pic.twitter.com/7259TXWDei
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) July 26, 2022