تازہ ترینخبریںسیاسیات

مونس الہٰی نے اگلا ہدف بتا دیا

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے، مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اگلا سیاسی ہدف بتا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اللّٰہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ عمران خان کو واپس وزیرِ اعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ شب ایوانِ صدر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button