تازہ ترینخبریںسیاسیات

ضمنی انتخابات میں شکست ، حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے

پیپلزپارٹی حکومتی امور کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے کیونکہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حکومتی امور میں اہم اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی حکومتی امورکےمعاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے اہم اتحادیوں کو عہدے نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، کیونکہ ن لیگ مخصوص قریبی اتحادیوں کو نواز رہی ہے اور پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گورنر کے پی، بلوچستان کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے، ن لیگ کے پی، بلوچستان سے اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے خیبرپختونخوا سے اے این پی، شیرپاؤ گروپ ، بلوچستان سے اہم اتحادی پی کے میپ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی بلوچستان میں پی کے میپ کو نظر انداز کرنے پر نالاں ہے کیونکہ پی کے میپ کو مرکز، بلوچستان میں تاحال ایڈجسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں نظر انداز کرنے پر نالاں ہے ، ن لیگ نے معاونین خصوصی، مشیران کی فوج بنا رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button