تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرائن جنگ

یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک پر کنٹرول کے بعد روس کی نظر ڈونیسک صوبے پر

یوکرین میں 5 ماہ سے جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی، یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک پر کنٹرول کے بعد روس کی نظر ڈونیسک صوبے پر ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی فوج اب یوکرینی ریجن ڈونیسک کےدفاع کے لیے جمع ہو رہی ہیں، روس یوکرین کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس کے 2 میں سے ایک ریجن پر قبضہ کر چکا ہے۔

یوکرین کے ریجن لوہانسک کی لڑائی میں فریقین کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

لوہانسک کے گورنر نے متنبہ کیا ہے کہ روس اب جنگ میں اپنی پوری توجہ ڈونیسک ریجن پر مرکوز کرے گا۔

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کے مشیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک میں یہ روس کی آخری فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوہانسک میں 4 اپریل تا 4 جولائی لڑائی میں بہت جانی نقصان ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے وزیرِ دفاع کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے مشرقی ریجن لوہانسک پر گزشتہ روز مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button