انتخاباتتازہ ترینخبریں

خیرپور میں گدھا گاڑی فروش کی بیٹی الیکشن میں کامیاب

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور سے گدھا گاڑی فروش کی بیٹی نے بطور آزاد امیدوار الیکشن جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروین شیخ ولد غلام شاہ شیخ نے میونسپل کمیٹی خیرپور کے وارڈ 1 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ کو شکست دی ہے۔

منٹھار شیخ کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ جیلانی نے نامزد کیا تھا۔

بلدیاتی انتخاباب میں پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے۔

پروین شیخ نے کہا کہ میں الیکشن جیتنے کے لیے پراعتماد ہوں، حالانکہ میرے والد سیاسی مسائل کی وجہ سے میرے خلاف ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ضلع کونسل گھوٹکی میں اب تک جی ڈی اے کو سبقت حاصل ہے۔

ضلع کونسل کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے جیکب آباد، کشمور، شہید بے نظیر آباد یعنی نواب شاہ اور عمر کوٹ میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص اور تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button