تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

ہڈیوں کی تکلیف سے نجات کیلئے یہ اپنی غذا میں شامل کریں

کیا آپ نے کبھی اچانک ہڈیوں اور کمر میں درد محسوس کیا ہے ! ممکن ہے کہ اچانک اُٹھنے والا یہ درد ہڈیوں کی کمزوری کا عندیہ ہو، اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ بصورت دیگر آپ کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت پیش آتی۔

ماہرین صحت صرف تین چیزوں کو روز مرہ کے استعمال میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ جن سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوسکتی ہیں۔

1۔ تل کا استعمال

بازار میں عام ملنے والے تل ہڈیوں کے لیے بہت خاص ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے روز مرہ کے کھانوں میں تل اور تل کے تیل کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ہڈیوں کے مختلف امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس میں فاسفورس اور کیلشیم کی بڑی مقدار  موجود ہوتی ہے۔

2۔ پھلیوں کا استعمال

پھلیاں ہڈیوں کے لیے توانائی سے بھرپور اور مؤثر غذائی اجزاء ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ پھلیوں کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط اور ان کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ آپ سیم، مونگ اور لوبیہ کی پھلیاں اپنے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرسکتے ہیں۔

3۔ رائی دانے کا استعمال

کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے سبب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں، چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار رائی کے دانے چبا لیں، اس سے درد میں کمی آئے گی اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کم ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button