تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
80 فٹ گہرے کنویں میں پھنسے بچے کو نکالنے کیلئے 5 روز سے ریسکیو آپریشن جاری

بھارت میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرے 11 سالہ گونگے اور بہرے بچے راہول ساہو کو نکالنے کیلئے 5 روز سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جنگجیر کے گاؤں میں جمعے کے روز 11 سالہ راہول گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا تھا۔
بچے کو کنویں سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کئی روز سے جاری ہے اور ریسکیو آپریشن میں 100 سے زائد رضاکار اور خصوصی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بچے کو پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے اور ماہرین کی ٹیمیں کیمروں کے ذریعے 11 سالہ راہول کی نگرانی کر رہی ہیں جبکہ بچے کی حالت بہتر ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں بچے کے قریب پہنچ چکی ہیں تاہم کنویں میں پانی کا لیول بڑھ گیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں بچے کو نکال لیا جائے گا ۔