
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بجٹ منظور نہ ہونے کی تشویش کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر پڑا جو 100 انڈیکس کو گرا گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس ایک ہزار 134 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 879 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس کی گراوٹ ایک ہزار 236 پوائنٹس رہی جبکہ انڈیکس کی کم سے کم سطح 40 ہزار 833 رہی۔
حصص بازار میں آج 16 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 4 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 178 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 849 ارب روپے رہ گیا ۔