تازہ ترینخبریںپاکستان

عامر لیاقت کے گھر میں ایمبولینس ڈرائیور نے کیا دیکھا؟

عامر لیاقت حسین کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے چھیپا ایمبولینس  کے ڈرائیور نے کیا دیکھا تھا؟ اس حوالے سے انہوں نے بتادیا۔

چھیپا کے ڈرائیور تنویر نے جہان پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں داخل ہوا تو دھواں نہیں تھا، موبائل فون کی ٹارچ آن کی اور عامر لیاقت کو اٹھا کر اسٹریچر پر گھر سے باہر لائے

ڈرائیور تنویر نے کہا کہ اس وقت میرے ساتھ جاوید، ممتاز اور ایک اور شخص موجود تھا، ایمبولینس میں منتقلی کے بعد جاوید میرے ساتھ اسپتال روانہ ہوا۔

تنویر نے کہا کہ اسپتال میں ایمرجنسی میں جاتے ہی ڈاکٹر نے بتایا عامر لیاقت انتقال کرچکے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عامر لیاقت کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button