تازہ ترینخبریںپاکستان

ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن ایبٹ آباد ذیشان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا

۔جس میں کمیٹی کے اراکین ،نادرا کے افسران ،اور غیر سیاسی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندارج ،تصیح اور اخراج کے حوالہ سے معائنہ سنٹرز کے قیام اور شہریوں میں شعور کی آگاہی کے لئے تفصیلی بحث کی گئی ۔

اجلاس میں غیر سیاسی تنظیم کے نمائندوں کو بھی ووٹ کی تصدیق کے معائنہ سنٹر ز میں ووٹرز کو ذیادہ سے ذیادہ دورہ کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پے زور دیا گیا ۔نادرا ایبٹ آباد کے افسران نے بھی شہریوں میں ذیادہ سے زیادہ آگاہی دلانے کے لئے ضلعی آفیسر کو تمام تر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔

اس موقع پر ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن ایبٹ آباد ذیشان خان نے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس میں بریف کیا کہ ایبٹ آباد میں پہلے مرحلہ میں گھر گھر ووٹ کے اندراج کی مہم کے بعد دوسرے مرحلہ میں کسی بھی قسم کی غلطی کو دور کرنے اور آئندہ عام انتخابات سے قبل واضح ،غیر مبہم اور شفاف ووٹرز لسٹ مرتب کرنے کے لئے معائنہ سنٹرز میں لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ایبٹ آباد میں کل 139معائنہ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

ضلعی آفیسر کا کہنا تھا ووٹر کا شناختی کارڈ کے پتہ پراندراج کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی مہم سے شہری بھرپور فائدہ اٹھائیں۔معائنہ سنٹرز میں فارم 15میں ووٹ کا اندراج اور منتقلی ،فارم 16اور 17میں نام ،پتہ اور گھرانہ کی تصیح کی جائے گی۔اگر ووٹ متعلقہ جگہ درج نہ ہوتو اس کی فوری درستگی کروائیں

۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زاتی دلچسپی شامل ہے کہ عام عوام کو آگاہی حاصل ہو اور بائر نکل کر معائنہ سنٹرز کا دورہ کریں ،تاکہ بہتر ووٹر لسٹ مرتب ہو سکے۔ضلعی آفیسر کا کہنا تھا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر کسی بھی مہم میں ان کو اعتماد میں لیتے ہیں اور وہ الیکشن کمیشن سے مل کے عوام میں شعور کی آگاہی کا حصہ بنتے ہیں ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہیم عباسی ،عثمان صدیقی ،غیر سیاسی تنظیم کی رکن فوزیہ الطاف اور دیگر نے آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button