تازہ ترینجرم کہانیخبریں

اسلام آباد میں یونیسیف عہدیدار اور 16سالہ لڑکی کا ریپ

دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایک عہدیدار کو اس کے سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ کہوٹہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کا ریپ کیا گیا۔

پہلے واقعے میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی یونیسیف کی عہدیدار نے آبپارہ پولیس سے رابطہ کیا تاکہ ان کی رہائش گاہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کے خلاف شکایت درج کی جائے جس نے مبینہ طور پر ان کا ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 10 جنوری سے پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق گارڈ 11 مارچ سے جی-6/4 میں اس کی رہائش گاہ پر تعینات تھا، وہ ان کے بیڈروم میں داخل ہوا اور انہیں زیر کرنے کے بعد گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کا ریپ کیا۔

آبپارہ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو جرم کرنے کے بعد فرار ہونے والے گارڈ کا سراغ لگائے گی۔

دوسرا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی منگل کی رات گھر سے لاپتا ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا لیکن وہ انہیں نہ مل سکی اور صبح 5 بجے گھر واپس آئی، اسے ایک زیر تعمیر مکان میں ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی نے اپنے والد کو مزید بتایا کہ وہ دن کے آغاز کے ساتھ ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد سٹی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے اس کا نوٹس لیا اور پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

کہوٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا اور متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button