تازہ ترینخبریںدنیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو رہی ہے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ‘ 1922کمیٹی’ کے سربراہ سر گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ  برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں  بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے لکھے خطوں کی حد درکار 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں برطانوی وقت  کے مطابق آج شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔

واضح رہے کہ،بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنرویٹو اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ درکارہیں

 

جواب دیں

Back to top button