تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور: چلڈرن اسپتال میں تاحال آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں صبح پانچ بجے کے قریب لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق میڈیسن اسٹور پر مشتمل فلور میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیں موجود ہیں، آگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے 7 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد حاصل کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی اسنارکل اسپتال کے اندر لے جانے کے لیے مرکزی گیٹ توڑ دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی، ایسا لگتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔

انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، دوسری فارمیسی سے مریضوں کو ادویات دی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button