تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

چلتی موٹرسائیکل میں اچانک آتشزدگی، واقعے نے دل دہلا دیا

بھارتی ریاست چنئی میں پیش آئے ٖخوفناک واقعے نے عوام میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چنئی کا رہائشی ارون راملنگم منڈاولی کے قریب اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک اس کی بائیک میں آگ لگ گئی، یہ واقعہ بدھ کی رات یکم جون کو پیش آیا۔

آگ سے بچنے کے لئے ارون نے فوری طور پر بائیک سے چھلانگ لگادی جس کے باعث وہ جھلسنے سے محفوظ رہا تاہم آگ کی شدت کے باعث اس کی سواری جل کر خاکستر ہوئی، واقعے کے بعد فائر فائٹرز کو اطلاع دی گئی، حکام کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔

چلتی موٹر سائیکل میں آتشزدگی کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سڑک پر ٹریفک معمول سے کم ہوگئی۔

حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وائرنگ میں نقص کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button