تازہ ترینخبریںپاکستان

لانگ مارچ کے باعث ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

تحريک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث ملتوی شدہ فیڈرل بورڈ کے ميٹرک کے پرچوں کا شيڈول جاری کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 25 مئی کو منسوخ ہونے والے امتحانات 8 جون کو ہوں گے جبکہ 26 مئی کو منسوخ شدہ پرچے 9جون کو ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق شیڈول میں ردو بدل کے بعد پریکٹیکل امتحانات اب 6کے بجائے 10جون سے ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر راستوں کے بندش کے باعث فیڈرل بورڈ ، جڑواں شہروں میں او اور اے لیول جبکہ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔

برٹس کونسل نے راولپنڈی واسلام آباد میں بدھ 25 مئی کو ہونے والے کیمبرج آئی جی سی ایس ای بزنس اسٹڈیز اور اولیول بزنس اسٹڈیز کے پرچے منسوخ کردیئے۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بدھ 25مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیے، ترجمان کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button