تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس: یاسین ملک کوسزاکیخلاف مذمتی قرارداد منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقوضہ کشمیر کے حریت رہنماء یاسین ملک کو سزا کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی نام نہاد عدالت نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی۔

این آئی اے نے یاسین ملک کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت نے کشمیری رہنماء کو عمر قید کی سزا سنائی۔

یاسین ملک پر بھارت کے متنازع ترین قانون یو اے پی اے کی دفعات 16، 17، 18 اور 20 کے تحت دہشت گردی کی کارروائیاں میں ملوث ہونے، دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرنے، دہشت گردی کی سازش کرنے اور دہشت گرد گروہ کا رکن ہونا الزامات لگائے گئے تھے۔

اس کے علاوہ یاسین ملک کو تعزیرات ہند کی دفعات 120 اور 124 کے تحت مجرمانہ سازش اور ملک سےغداری کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

سزا کے فیصلے سے قبل یاسین ملک کا کہنا تھا کہ انصاف کی بھیک نہیں مانگوں گا، جو سزا دینی ہے دیدیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button